مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ہندوستانی فوج نے آپریشن کے دوران 4 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جبکہ مقامی ذرائع کے مطابق ہندوستانی فوج نے محاصرے کے دوران عام افراد پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک اور 20 کو زخمی کردیا ہے ۔ اننت ناگ میں کشیدگی جاری ہے ۔ ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے 20افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کشمیری میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری مظاہرین پر پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ہندوستانی فوج نے آپریشن کے دوران 4 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
News ID 1881595
آپ کا تبصرہ